۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
اقوام متحدہ صیہونی درندوں کو لگام دے

حوزہ/ شام کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ وہ اسرائیل کی جارحیت کے مقابلے میں اپنی خاموشی کو توڑتے ہوئے صیہونی دہشت گردوں کو روکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے نام اپنے ایک مراسلے میں اس تنظیم کے سیکریٹری جنرل سے کہا ہے کہ امریکہ کی حمایت سے صیہونی حکومت شام پر مسلسل جارحیت کر رہی ہے اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو اس کے خطرناک نتائج بر آمد ہوں گے۔

شام کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے نام اپنے مراسلے میں اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ جس وقت اسرائیل نے شام پر جارحیت کی اس وقت شام کے عوام کرسمس کا جشن منا رہے تھے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین سے کہا کہ وہ اسرائیل کی جارحیت کے مقابلے میں اپنی خاموشی کو توڑتے ہوئے امن و صلح کی برقراری کیلئے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں۔

شام کے بحران کے آغاز سے ہی صیہونی حکومت دہشت گرد گروہوں کی ہر طرح سے مدد کر رہا ہے, کبھی زخمی دہشت گردوں کا علاج اسرائیل میں ہوتا ہے اور کبھی ان کو پیشرفتہ اسلحوں سے مسلح کیا جاتا ہے۔

شام میں جب بھی دہشت گردوں شکست کے قریب ہوتے ہیں تو ان کے حوصلے بڑھانے کے لئے صیہونی دہشت گرد اپنے ساتھی دہشت گردوں کی حملے کرکے مدد کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ شامی فوج کے اینٹی ایر کرافٹ یونٹ نے کل فوری کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے داغے جانے والے میزائلوں کو نشانہ بنا کر فضا ہی میں انھیں تباہ کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ دو ہزار گیارہ میں امریکہ اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے شام میں سکیورٹی بحران کو ہوا دی تاہم شامی فوج نے ایران، استقامتی قوتوں اور روس کی مدد سے خونخوار دہشت گردوں منجملہ تکفیری ٹولے داعش کوشکست دی، تاہم اب بھی شام کے بعض علاقوں میں امریکہ، سعودی عرب اور ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گرد عناصر سرگرم عمل ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .